عنوان: "حج عرفہ کا نام ہے" حدیث کا مطلب(6904-No)

سوال: مجھے میرے ایک رشتہ دار نے بتایا ہے کہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ "حج عرفہ کا نام ہے"، اس وقت تو میرے ذہن میں کچھ خیال نہیں آیا، لیکن بعد میں سوال پیدا ہوا کہ حج میں تو بہت سےافعال ادا کیے جاتے ہیں، صرف وقوفِ عرفہ سے حج نہیں ہوتا ہے، میں ابھی تک شش و پنج کا شکار ہوں، لہذا براہِ مہربانی مجھے اس حدیث کا مطلب سمجھا دیں۔

جواب: صورتِ مسئولہ میں مذکورہ حدیث "حج عرفہ کا نام ہے" جامع الترمذی اور ابو داؤد وغیرہ میں موجود ہے اور اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ حج کے ارکان میں سے وقوفِ عرفہ بڑا رکن ہے اور اس کے فوت ہوجانے سے حج فوت ہوجاتا ہے، اور اس کے فوت ہوجانے کی تلافی دم وغیرہ کے ذریعہ نہیں ہوسکتی، جبکہ حج کے دیگر افعال کی تلافی دم وغیرہ کے ذریعہ ہوجاتی ہے، لہذا اگر وقوفِ عرفہ فوت ہوجائے، تو حج باطل ہوجاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مشکاۃ المصابیح: (1863/5، ط: دار الفکر)
وعن عبد الرحمن بن يعمر الديلي - رضي الله عنه - قال: سمعت النبي - صلى الله عليه وسلم - يقول: " «الحج عرفة، من أدرك عرفة ليلة جمع قبل طلوع الفجر فقد أدرك الحج۔۔الحدیث
(قال: سمعت النبي - صلى الله عليه وسلم - يقول: " الحج عرفة) : أي: ملاك الحج ومعظم أركانه وقوف عرفة لأنه يفوت بفواته (من أدرك عرفة) أي: الوقوف بها۔۔۔۔۔۔۔(فقد أدرك الحج) : أي: لم يفته وأمن من الفساد إذا لم يجامع قبل الوقوف۔۔۔الخ

الدر المختار: (518/2، ط: دار الفکر)
(و) طواف الزيارة (أول وقته بعد طلوع الفجر يوم النحر۔۔۔)۔۔۔۔(فإن أخره عنها) أي أيام النحر ولياليها منها (كره) تحريما (ووجب دم) لترك الواجب۔۔۔الخ

الھندیة: (219/1، ط: دار الفکر)
(وأما ركنه فشيئان) الوقوف بعرفة وطواف الزيارة لكن الوقوف أقوى من الطواف كذا في النهاية حتى يفسد الحج بالجماع قبل الوقوف، ولا يفسد بالجماع قبل طواف الزيارة كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 592 Feb 24, 2021
hajj arafa ka naam hai is hadees ka matlab kia hai?, "Hajj is the name of Arafa" What is the meaning of this hadith?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.