سوال:
کیا کھانے کے بعد میٹھا کھانا سنت ہے؟
جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھا پسند تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانے کے بعد میٹھا کھانےکا معمول کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہے، ہاں! ایک موقع پر کھانے کے بعد کھجور کھانا ثابت ہے، لیکن ایک آدھ مرتبہ کھانے کے بعد میٹھی چیز تناول فرمانے کی بنا پر کھانے کے بعد میٹھے کو سنت نہیں کہا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مشکوٰۃ المصابیح: (رقم الحدیث: 4282)
عن عائشة رضي الله عنها قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب الحلواء والعسل۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی