عنوان: "رقیم" نام رکھنا کیسا ہے؟(6946-No)

سوال: مفتی صاحب !رقیم نام رکھنا کیسا ہے؟ رہنمائی فرمادیں

جواب: "رُقَیْم" (را کے پیش اور قاف کے زبر کے ساتھ) اس کا معنی ہے نقش ونگار، علامت، اور یہ صحابی رسول کا نام تھا، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔
"رَقِیْم" (را کے زبر اور قاف کے زیر کے ساتھ) اس کا معنی ہے تحریر ، کتاب یا اصحاب کہف کی بستی یا ان کے پہاڑ کا نام یا اس تختی کا نام جس پر اصحاب کہف کے نام، نسب، مذھب اور ان کی اس جگہ کا نام لکھا ہوا تھا جہاں سے وہ بھاگ کر آئے تھے، اس معنی کے لحاظ سے اگرچہ یہ نام رکھنا جائز ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے انبیاء کرام (علیہم السلام) یا صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

فیروز اللغات: (ص: 377)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 492 Feb 27, 2021
raqeem name rakhna kaisa hai?, How about having a name Raqim / raqeem?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.