resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: نکاح سے قبل رضاعت کے مشکوک و متأخر دعوے، قرابتِ گواہ اور احتیاطاً نکاح نہ کرنے کا شرعی حکم

(69494-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! ایک انتہائی اہم اور حساس مسئلے کی پوری وضاحت مطلوب ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیٹی کی بات اپنے بھانجے سے پکی کی(باقاعدہ نکاح نہیں)۔
اس کے بعد جب وہ گھر آیا تو اس کی والدہ نے ان سے کہا کہ میں نے آپ کی اس بچی کو دودھ پلایا ہے، لہٰذا یہ رشتہِ درست نہیں ہوسکے گا۔ یہ رشتہ 2011ء میں ہوا تھا جبکہ لڑکے والوں کو 2015ء میں رضاعت کے متعلق اطلاع ملی ہے تو انہوں نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے لڑکی والوں پر چند اعتراضات کیے۔
پہلا اعتراض: یہ ہے کہ اس چار سال کے لمبے عرصے میں ہمیں اطلاع کیوں نہ دی؟
جواب میں لڑکی والے کہتے ہیں کہ اس وقت لڑکی بھی چھوٹی بچی تھی اور اس پاس کے علماء سے مسئلہ معلوم کرنے میں وقت زیادہ لگا ہے.
لڑکے والوں کا دوسرا اعتراض: یہ ہے کہ دودھ پلانے والی خاتون (جو لڑکی کی دادی اور لڑکے کی نانی ہے) کے پاس دودھ پلانے پر گواہ نہیں ہیں، جبکہ لڑکی والے جواب میں کہتے ہیں کہ عام طور پر ایسے موقعوں پر گواہ نہیں بنائے جاتے، پھر بھی ایک مرد اور دو عورتیں اس پر گواہ ہیں، جبکہ ان دو عورتوں میں ایک اس مرضعہ کی اپنی بیٹی (لڑکی کی پھوپی اور لڑکے کی خالہ) ہے، ساتھ مرضعہ اس بات پر قسم اٹھانے کیلئے تیار ہے کہ میں نے دودھ پلایا ہے۔
لڑکے والوں کا تیسرا اعتراض: یہ ہے کہ ان گواہوں میں ایک تو ان(مرضعہ ) کی اپنی بیٹی ہے۔
دوسری بات جب ہمیں رضاعت کے متعلق اطلاع دی اس وقت ان گواہوں کا کوئی ذکر نہیں تھا (اُس وقت گواہ سوائے مرضعہ کی اس بیٹی کے سوا کوئی اور گواہ تھا ہی نہیں) جو باقی دو گواہ ہیں تقریباً گیارہ سال بعد ظاہر کیے ہیں۔ تیسری بات اُس وقت مرضعہ کی عمر بھی زیادہ تھی، کیونکہ جس وقت اس نے دودھ پلانے کا واقعہ بیان کیا ہے، اس وقت اس کی آخری اولاد کی عمر تقریباً بیس،بائیس سال سے اوپر تھی، جبکہ مرضعہ کہتی ہے کہ مجھے مسلسل دودھ آتا تھا، وجہ اس کی یہ تھی کہ میں نے اپنی دوسری بیٹیوں کی اولاد کو مسلسل دودھ پلایا ہے، اسی وجہ سے میری چھاتیوں میں ہمیشہ دودھ موجود رہتا تھا۔
نوٹ: حالات بہت پیچیدہ ہوگئی ہیں اب دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا اور لڑائی کی ایک صورت بن چکی ہے، لہذا اس مسئلے کی مکمل وضاحت فرمائیں کہ کیا اس طرح کی رضاعت ثابت ہوگی یا نہیں؟
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ

جواب: پوچھی گئی صورت میں اگرچہ شرعی شہادت کا نصاب مکمل نہیں ہے، اور موجودہ شہادت میں بھی کئی عوامل مثلاً: گواہ کی قرابت، اطلاع اور گواہوں کے ظہور میں غیر معمولی تاخیر، اور دودھ پلانے والی خاتون (دادی) کے پاس اس وقت اپنا شیر خوار بچہ نہ ہونے جیسے قرائن اسے مشکوک بنا رہے ہیں، تاہم چونکہ اب یہ بات خاندان اور لوگوں میں مشہور ہو چکی ہے، اور فقہاءِ کرام کے اصولوں کے مطابق نکاح سے قبل جب رضاعت کا شبہ اور چرچا عام ہو جائے تو احتیاط اور فتنہ و نزاع سے بچنے کے پیشِ نظر نکاح نہ کرنا ہی بہتر اور اولیٰ ہوتا ہے، اس لیے پوچھی صورت میں مناسب اور بہتر یہی ہے کہ مذکورہ لڑکے اور لڑکی کا آپس میں نکاح نہ کرایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الهداية: (220/1، ط: دار احياء التراث العربي - بيروت - لبنان)
ولا تقبل في الرضاع شهادة النساء منفردات وإنما تثبت بشهادة رجلين أو رجل وامرأتين " وقال مالك رحمه الله تثبت بشهادة امرأة واحدة إذا كانت موصوفة بالعدالة لأن الحرمة حق من حقوق الشرع فتثبت بخبر الواحد كمن اشترى لحما فأخبره واحد أنه ذبيحة المجوسي ولنا أن ثبوت الحرمة لا يقبل الفصل عن زوال الملك في باب النكاح وإبطال الملك لا يثبت إلا بشهادة رجلين أو رجل وامرأتين بخلاف اللحم لأن حرمة التناول تنفك عن زوال الملك فاعتبر أمرا دينيا والله أعلم بالصواب.

قره عين الأخيار لتكملة رد المحتار علي الدر المختار: (482/7، ط: دار الفکر)
وفي البحر عن القنية: أجاب بعض المشايخ في شهود شهدوا بالحرمة المغلظة بعد ما أخروا شهادتهم خمسة أيام من غير عذر أنها لا تقبل إن كانوا عالمين بأنهما يعيشان عيش الازواج، ثم نقل عن العلاء الحمامي والخطيب الانماطي وكمال الائمة البياعي: شهدوا بعد ستة أشهر بإقرار الزوج بالطلقات الثلاث لا يقبل إذا كانوا عالمين بعيشهم عيش الازواج، وكثير من المشايخ أجابوا كذلك في جنس هذا.

البحر الرائق: (249/3، ط: دار الکتاب الاسلامي)
وذكر في باب المحرمات صغير وصغيرة بينهما شبهة الرضاع لا يعلم ذلك حقيقة قالوا لا بأس بالنكاح بينهما هذا إذا لم يخبر بذلك إنسان فإن أخبر عدل ثقة يؤثر بقوله ولا يجوز النكاح بينهما، وإن كان الخبر بعد النكاح وهما كبيران فالأحوط أن يفارقها روي ذلك عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أنه أمر بالمفارقة اه.
فإما أن يوفق بينهما بأن كلا رواية وإما يحمل الأول على ما إذا لم تعلم عدالة المخبر وجزم البزازي بما ذكره في المحرمات معللا بأن الشك في الأول وقع في الجواز، وفي الثاني في البطلان، والدفع أسهل من الرفع، وفي التبيين معزيا إلى المغني إن خبر الواحد مقبول في الرضاع الطارئ ومعناه أن يكون تحته صغيرة وتشهد واحدة بأنها أرضعت أمه أو أخته أو امرأته بعد العقد ووجهه أن إقدامهما على النكاح دليل على صحته فمن شهد بالرضاع المتقدم على النكاح صار منازعا لهما لأنه يدعي فساد العقد ابتداء وأما من شهد بالرضاع المتأخر عن العقد فقد سلم صحة العقد ولا ينازع فيه وإنما يدعي حدوث المفسد بعد ذلك وإقدامهما على النكاح يدل على صحته ولا يدل على انتفاء ما يطرأ عليه من المفسد فصار كمن أخبر بارتداد مقارن من أحد الزوجين حيث لا يقبل قوله
ولو أخبر بارتداد طارئ يقبل قوله: لما قلنا وذكره صاحب الهداية أيضا في كتاب الكراهية وعلى هذا ينبغي أن يقبل قول الواحدة قبل العقد لعدم ما يدل على صحة العقد من الإقدام عليه اه.

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي: (187/2، ط: المطبعة الكبرى الأميرية - بولاق، القاهرة)
ينبغي أن يقبل قول الواحدة قبل العقد لعدم ما يدل على صحة العقد من الإقدام عليه ولعدم إزالة الملك.

والله تعالیٰ اعلم باالصواب
دار الافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah