سوال:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں کسی کو سجدے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، اور اگر شوہر عورت کو جبل احمر سے جبل اسود تک اور جبل اسود سے جبل احمر تک پتھر ڈھونے کا حکم دے تو عورت پر حق ہے کہ اس کو بجا لائے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ اس حدیث کا کیا درجہ ہے؟
جواب: مذکورہ حدیث شریف سنن ابن ماجہ (ص، 133،ط،قدیمی کتب خانہ )میں "علی بن زید بن جدعان " کی سند سے مروی ہے۔ "علی بن زید بن جدعان " ضعیف روای ہے، لیکن اس مضمون سے متعلق صحیح روایات سنن ترمذی (1159)، سنن ابی داؤد(2140) ،
سنن البيهقي(14950) ،سنن دارمی(17) اور مسند احمد(12614, 19430,21986)
پر موجود ہیں، لہذا اس روایت کا مضمون صحیح ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی