عنوان: چار بھائی اور دو بہنوں میں 1356 فٹ کی تقسیم(7000-No)

سوال: مفتی صاحب ! چار بھائی اور دو بہنوں میں 1356 فٹ کی تقسیم فرمادیں۔

جواب: تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے حق میں جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد کو دس (10) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ہر ایک بھائی کو دو (2) اور ہر ایک بہن کو ایک حصہ ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے تیرہ سو چھپن (1356) فٹ میں سے ہر ایک بھائی کو دو سو اکہتر اشاریہ دو (271.2) فٹ اور ہر ایک بہن کو ایک سو پینتیس اشاریہ چھ (135.6) فٹ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ۔۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 416 Mar 04, 2021
chaar bhai or do behno mai 1356 feet ki taqseem, Distribution / Division of 1356 feet between four brothers and two sisters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.