عنوان: "صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد سے لے کر نماز فجر تک کے درمیان "سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ، اَسْتَغْفِرُاللہ" 100 مرتبہ پڑھ لو تو دنیا تمھارے پاس ناک رگڑتی ہوئی آئے گی" حدیث کی تحقیق اور حکم(7039-No)

سوال: اس کی تصدیق فرمادیں: "ایک صحابی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ﷺ ! دنیا نے مجھ سے پیٹھ پھیر لی ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تجھے وہ تسبیح یاد نہیں، جو تسبیح فرشتوں اور مخلوق کی ہے، جس کی برکت سے روزی دی جاتی ہے، جب صبح صادق طلوع ہوتو یہ تسبیح 100 مرتبہ پڑھا کرو، (سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ) دنیا تمھارے پاس ذلیل ہوکر آئے گی، وہ شخص چلا گیا، کچھ مدت ٹھہر کر دوبارہ حاضر خدمت ہوا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ ﷺ دنیا میرے پاس اس کثرت سے آئی کہ میں حیران ہوں کہ کہاں اٹھاؤں اور کہاں رکھوں۔ (بحوالہ الخصائص الکبری للسیوطی،ج2، ص299)

جواب:
سوال میں مذکور حدیث کو امام ابن حبان رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب "المجروحین" میں اور امام ابن عدی نے اپنی کتاب "الکامل فی ضعفاء الرجال" میں بیان فرمايا ہے، ذیل میں اس حدیث کو سند ومتن اور ترجمہ کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے اور پھر اس پر محدثین کا جو کلام ہے وہ بیان کیا جاتا ہے:
61- إسحاق بن إبراهيم الطبري شيخ سكن اليمن يروى عن بن عيينة والفضل بن عياض منكر الحديث جدا يأتي عن الثقات الأشياء الموضوعات لا يحل كتابة حديثه إلا على جهة التعجب روى عن عبد الله بن الوليد العدني عن مالك بن أنس عن نافع عن ابن عمر قال جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فشكا إليه فقرا أو دينا في حاجة فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: فأين أنت من صلاة الملائكة وتسبيح الخلائق وبها ينزل الله الرزق من السماء قال ابن عمر فقلت وما ذاك يا رسول الله قال فاستوى رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعدا وكان متكئا فقال: "يا ابن عمر تقول من طلوع الفجر إلى صلاة الصبح سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم واستغفر الله مائة مرة تأتيك الدنيا راغمة ذاخرة، ويخلق الله عز وجل من كل كلمة تقولها ملكا يسبح له لك ثوابه إلى يوم القيامة".
المجروحين لابن حبان (1/ 137)
2143- حدثنا أبو سعيد الجندي المفضل بن محمد بن إبراهيم، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الطبري بصنعاء، حدثنا عبد الله بن الوليد العدني، عن مالك بن أنس، عن نافع، عن ابن عمر قال: جاء رجل إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فشكا إليه دينا وفقرا وحاجة، فقال: "أين أنت من صلاة الملائكة، وتسبيح الخلائق، وبها ينزل الرزق من السماء، من طلوع الفجر إلى صلاة الصبح، سبحان الله وبحمده، سبحان الله العظيم، وأستغفر الله".
الكامل في ضعفاء الرجال لابن عدي (2/ 186) ترجمة إسحاق بن إبراهيم الطبري
قال الشيخ: وهذا حديث بهذا الإسناد باطل عن مالك
حكم الحديث:
وذكره ابن عراق الكناني في "تنزيه الشريعة" (2/ 318) كتاب الذكر والدعاء/ الفصل الأول، معزوا لابن حبان، وقال: وفيه إسحاق بن إبراهيم الطبري وقد ورد من طريق أخرى الله أعلم بها، قال السيوطي: ورواه الحاكم في تاريخه من طريق آخر، فيه الجويباري.
قلت: قال الحافظ ابن حجر في لسان الميزان: أخرجه الدارقطني في الرواة عن مالك من طريق إسحاق بن إبراهيم الطبري، وقال: لا يصح عن مالك ولا أظن إسحاق لقي مالكا وقد رواه جماعة بأسانيد كلها ضعاف، ثم أخرجه من وجه آخر عن إسحاق بن إبراهيم المذكور عن عبد الله بن الوليد العدني عن مالك وأخرجه من طريق إبراهيم ابن جعفر بن أحمد بن أيوب عن أحمد بن حرب عن عبد الله بن الوليد ثم ذكر أنه روى عن عبد المجيد بن عبد العزيز بن أبي رواد عن مالك بزيادة، انتهى، وقضيته أن هذا الحديث ضعيف لا موضوع، وقال الحافظ العراقي في تخريج الإحياء أخرجه المستغفري في الدعوات وقال غريب من حديث مالك ولا أعرف له أصلا في حديث مالك، ولأحمد من حديث عبد الله بن عمرو، إن نوحا قال لابنه آمرك بلا إله إلا الله الحديث ثم قال: وبسبحان الله وبحمده فإنها صلاة كل شيء وبها يرزق الخلق؛ وإسناده صحيح انتهى، وكأنه أورد حديث أحمد شاهدا للحديث والله تعالى أعلم.
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اپنی تنگدستی کا شکوہ کرنے لگا، تو آپ ﷺ نے اس آدمی سے فرمايا : كيا تمہیں وہ تسبیح بھول گئی ہے؟ جوملائکہ كی تسبیح ہے ، تمام مخلوقات کی تسبیح ہے ، اسی کے ذریعے سب کو رزق دیا جاتاہے، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللّٰہ عنہما نے عرض کیا یا رسول اللہ وہ کونسی تسبیح ہے؟ آپ پہلے ٹیک لگا کر تشریف فرما تھے، تو آپ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے اور آپ نے فرمایا: اے ابن عمر: صبح صادق کے طلوع ہونے کے بعد سے لے کر نماز فجر تک کے درمیان یہ کلمات: "سُبْحَانَ اللہِ وَ بِحَمْدِ ہٖ ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ، اَ سْتَغْفِرُاللہ" 100 مرتبہ پڑھ لو، تو دنیا تمھارے پاس ناک رگڑتی ہوئی آئے گی، اور اللہ تعالی ہر اس کلمہ کے بدلے جو تم کہو گے ایک فرشتہ پیدا فرمائیں گے، جو قیامت تک تسبیح بیان کرتا رہے گا اور اس کا ثواب تمہیں ملے گا۔
حدیث کا حکم:
علامہ ابن عراق الکنانی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے "تنزیہ الشریعۃ" میں اس حدیث کو ذکر فرمایا ہے اور علامہ ابن الجوزی، علامہ سیوطی اور حافظ ابن حجر رحمہم اللہ کا کلام نقل کرنے کے بعد فرمایا ہے: "یہ حدیث "ضعیف" ہے، لیکن موضوع (من گھڑت) نہیں ہے۔
نیز حافظ زین الدین عراقی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے "تخریج إحياء علوم الدين" میں فرمایا ہے: "اس حدیث کو امام مستغفری رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اپنی کتاب "الدعوات" میں ذکر فرمایا ہے اور اس کے بارے میں تبصرہ کیا ہے کہ مالک کی احادیث میں سے یہ حدیث "غریب" ہے (اس حدیث کو روایت کرنے والا راوی متفرد، اکیلا ہے)، علاوہ ازیں حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللّٰہ عنہما سے مسند احمد میں روایت ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے فرمایا تھا: " میں تمہیں "لا إله إلا الله" کی نصیحت کرتا ہوں، پھر آپ نے فرمایا: میں تمہیں اس تسبیح" سبحان اللہ وبحمدہ" کی بھی نصیحت کرتا ہوں، بیشک کائنات کی ہر چیز کی یہی تسبیح ہے اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے"۔ اور اس حدیث کی سند صحیح ہے۔"
گویا کی مستغفری اس حدیث عبد الله بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کا حوالہ دے کر اس كو مذکورہ بالا حدیث کے شاھد کے طور ذکر فرمانا چاہتے ہیں۔ واللہ تعالٰی اعلم"۔
خلاصہ یہ کہ چونکہ فضائل میں ضعیف حدیث قبول کر لی جاتی ہے ، لہذا یہ حدیث اگرچہ ضعیف ہے ، لیکن اس حدیث میں بیان کردہ تسبیح کو پڑھنا جائز اورمقصد كے حصول میں مفید ہے۔
ياد ركھیے ! وظائف کا پورا فائدہ تبھی حاصل ہوتا ہے، جب اللہ تعالی کے احکام کی پابندی کی جائے اور گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مسند أحمد: (رقم الحدیث: 6583)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الصَّقْعَبِ بْنِ زُهَيْرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، قَالَ حَمَّادٌ، أَظُنُّهُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ، عَلَيْهِ جُبَّةٌ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا قَدْ وَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ ابْنِ فَارِسٍ قَالَ: يُرِيدُ أَنْ يَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ ابْنِ فَارِسٍ، وَيَرْفَعَ كُلَّ رَاعٍ ابْنِ رَاعٍ قَالَ: فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ، وَقَالَ: «أَلَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ» ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ نُوحًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِابْنِهِ: إِنِّي قَاصٌّ عَلَيْكَ الْوَصِيَّةَ: آمُرُكَ بِاثْنَتَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَتَيْنِ، آمُرُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِنَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعَ، وَالْأَرْضِينَ السَّبْعَ، لَوْ وُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ، وَوُضِعَتْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ، رَجَحَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَلَوْ أَنَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرْضِينَ السَّبْعَ، كُنَّ حَلْقَةً مُبْهَمَةً، قَصَمَتْهُنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ كُلِّ شَيْءٍ، وَبِهَا يُرْزَقُ الْخَلْقُ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الشِّرْكِ وَالْكِبْرِ " قَالَ: قُلْتُ أَوْ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: هَذَا الشِّرْكُ قَدْ عَرَفْنَاهُ، فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ: الْكِبْرُ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا نَعْلَانِ حَسَنَتَانِ لَهُمَا شِرَاكَانِ حَسَنَانِ قَالَ: «لَا» قَالَ: هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا حُلَّةٌ يَلْبَسُهَا؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: الْكِبْرُ هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا دَابَّةٌ يَرْكَبُهَا؟ قَالَ: «لَا» قَالَ: أَفَهُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا أَصْحَابٌ يَجْلِسُونَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: «لَا» قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ: «سَفَهُ الْحَقِّ، وَغَمْصُ النَّاسِ».

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1551 Mar 08, 2021
سبحان اللہ وبحمدہ ،سبحان اللہ العظیم، أستغفراللہ subha ko 100 martaba parha karo duniy atmhare pas zaleel ho k aygi is hadees ki tahqeeq, Confirmation of Hadith, Hadees, Narration regarding / related to Recite Subhanallahi wa Bihamdihi, Subhanallahilazeem, Astaghfirullah 100 times in the morning, the world will come to you humiliated".

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.