سوال:
نماز کے دوران اگر کھانے یا پانی کی تھوڑی سی قے ہو جائے اور وہ کپڑوں پر لگ جائے تو کیا ان کپڑوں کو دھو کر دوبارہ نماز پڑھنا ضروری ہے؟
جواب: کھانے وغیرہ کی جو قے منہ بھر کر نہ ہو، اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی وہ نجس ہے، پوچھی گئی صورت میں اگر قے منہ بھر کر نہ ہوئی ہو (جیسا کہ سوال کے لفظ "تھوڑی سی قے" سے معلوم ہوتا ہے)تو اس سے نہ تو آپ کا وضو ٹوٹا ہے اور نہ ہی کپڑوں پر لگنے سے آپ کے کپڑے ناپاک ہوئے ہیں، لہٰذا آپ کی نماز ادا ہوگئی ہے، اعادہ کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھدایہ: (24/1، ط: مکتبہ رحمانیہ)
المعانی الناقضۃ للوضوء، کل ما خرج من السبیلین، ۔۔۔ القئ ملء الفم، ۔۔۔۔ثم ما لا یکون حدثا لا یکون نجسا، یروی ذالک عنہ ابی یوسف رحمہ اللہ، و ھو الصحیح۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی