عنوان: "اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ وہ آدمی ناپسندیدہ ہے، جو سخت جھگڑالو ہو" حدیث کی تحقیق(7239-No)

سوال: اس حدیث کی تصدیق فرمادیں: "نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ آدمی ہے، جو سخت جھگڑالو ہو۔ (بخاری، رقم الحدیث 2456)

جواب: سوال میں مذکور حدیث امام بخاری رحمہ اللّٰہ نے صحیح بخاری میں ذکر فرمائی ہے، ذیل میں حدیث سند اور ترجمہ کے ساتھ ذکر کی جاتی ہے:
٢٤٥٧ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ"
(صحيح البخاري: 131/3، رقم الحدیث: 2457)
ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ وہ آدمی ناپسندیدہ ہے، جو سخت جھگڑالو ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحيح البخاري: (رقم الحدیث: 2457)
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : "إِنَّ أَبْغَضَ الرِّجَالِ إِلَى اللَّهِ الْأَلَدُّ الْخَصِمُ"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 686 Apr 06, 2021
allah kay yahan sabsay ziada na pasandeeda aadmi kon hai?, Who is the most disliked person by / in sight of Allah?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.