سوال:
مفتی صاحب! کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے والوں کو سجدہ کس طرح کرنا چاہیے؟
جواب: واضح رہے کہ بوقت عذر کرسی پر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع سجدہ اشارے سے کریں اور سجدہ میں رکوع کی بنسبت زیادہ جھکیں، اور ہاتھوں کو رکوع سجدے میں رانوں پر ہی رکھیں، سجدہ کرتے وقت ہاتھوں کو ہوا میں معلق رکھنا صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
معرفۃ السنن و الآثار للبیہقي: (باب صلاۃ المریض، رقم الحدیث: 1073)
عن جابر بن عبد اللّٰہ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عاد مریضا، فرآہ یصلی علی وسادۃ فأخذہا فرمي بہا فأخذ عودا لیصلي علیہ فأخذہ فرمي بہ وقال: صل علی الأرض إن استطعت و إلا فأوم إیماء و اجعل سجودک اخفض من رکوعک۔
الدر المختار: (97/2)
(وان تعذرا)… وفی.......... (أوما) بالھمز قاعدا وھو افضل من الایماء قائما لقربہ من الارض (ویجعل سجودہ اخفض من رکوعہ)۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی