سوال:
مکہ مکرمہ کے حرم کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اس کی گھاس نہیں کاٹی جائے گی، اس میں کسی کو قتل نہیں کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بھی خاص احکامات ہے، میرا سوال یہ ہے کہ کیا مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ بھی حرم محترم ہے کہ اس کے بھی یہی احکامات ہیں؟
جواب: مکہ مکرمہ کی طرح مدینہ منورہ حرم محترم نہیں ہے، لہذا جو احکامات مکہ مکرمہ کے حرم کے ساتھ خاص ہیں، وہ مدینہ منورہ کے لئے نہیں ہیں، البتہ مدینہ منورہ کا احترام اور اس کا مقام اپنی جگہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (626/2، ط: دار الفکر)
لاحرم للمدینۃ عندنا۔۔الخ
الطحطاوی: (561/1)
اعلم انہ لیس للمدینۃ حرم عندنا۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی