عنوان: قرآن مجید کے نقطے کب اور کس نے لگائے تھے؟(7475-No)

سوال: میں نے ایک عالم سے سنا ہے کہ قرآن مجید کے نقطے حضور اکرم ﷺ کے زمانے کے بعد لگائے گئے ہیں، یہ بتادیں کہ قرآن مجید کے نقطے کب لگائے گئے تھے اور کس نے لگائے تھے؟

جواب: بنو امیہ کے بادشاہ عبد الملک بن مروان کے دورِ حکومت میں عراق کے گورنر حجاج بن یوسف کے حکم پر حضرت حسن بصری اور حضرت یحيٰ بن یعمر رحمہما اللہ نے قرآن مجید کے نقطے لگائے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

احکام القرآن للقرطبی: (63/1)
واما شکل المصحف ونقطہ فروی ان عبدالملک بن مروان امر بہ وعملہ فتجرد لذلک الحجاج بواسط وجد فیہ وزاد تحزیبہ، وامر وھو والی العراق الحسن و یحیی بن یعمر بذلک۔

البدایۃ و النھایۃ: (124/9)
فی ترجمۃ الحجاج…وفی ایامہ نقطت المصاحف۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4306 May 14, 2021
quran majeed ka nuqtay kab or kis nay lagaye thy?, When and who put the dots of the Holy Quran?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation of Quranic Ayaat

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.