سوال:
میں ایک ہندو ملک میں رہتا ہوں، یہاں بعض مسلمان اللہ تعالی کو "ایشور" یا "بھگوان" کہہ کر پکارتے ہیں، رہنمائی فرمادیں کہ کیا اللہ تعالی کو "ایشور" یا "بھگوان" کہہ کر پکار سکتے ہیں؟
جواب: ہندو لوگ "ایشور" یا "بھگوان" کا لفظ غیر اللہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں، لہذا مسلمان کے لیے اللہ تعالی کو "ایشور" یا "بھگوان" کہہ کر پکارنا درست نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی:150056
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی