سوال:
مفتی صاحب ! مجھے یہ بتادیں کہ خطبۂ نکاح کا سننا واجب ہے یا سنت ہے، اگر واجب ہے، تو خطبۂ نکاح کے دوران لوگوں کا آپس میں باتیں کرنا اور موبائل استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب: جمعہ کے خطبہ کی طرح نکاح کا خطبہ سننا بھی واجب ہے اور خطبۂ نکاح کے دوران خطبہ سننے کے بجائے دیگر مشاغل میں مشغول ہونا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (159/2، ط: سعید)
وكذا يجب الاستماع لسائر الخطب كخطبة نكاح وخطبة عيد وختم على المعتمد ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی