عنوان: نام کے ساتھ صدیقی، فاروقی یا عثمانی وغیرہ نسبتی نام لگانے کا حکم(7528-No)

سوال: بعض لوگ اپنے نام کے ساتھ صدیقی یا فاروقی یا عثمانی وغیرہ نسبت لگاتے ہیں اور انہی نسبتوں سے پکارے جاتے ہیں، ان کا اپنے نام کے ساتھ مذکورہ نسبتیں لگانا کیسا ہے؟

جواب: جن لوگوں کا سلسلہ نسب حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ یا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ یا کسی اور شخصیت سے ثابت ہو، تو ان کے لئے اپنے نام کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی نسبت سے صدیقی یا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نسبت سے فاروقی یا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی نسبت سے عثمانی یا کسی اور شخصیت کے نام کے مطابق نسبتی نام لگانا شرعا جائز ہے اور اگر ان حضرات سے سلسلہ نسب ثابت نہ ہو، تو مذکورہ نسبتی نام استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے، اس کے متعلق احادیث مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (الاحزاب، الآیۃ: 5)
ادْعُوْهُمْ لِآبَائِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِنْدَ اللهِ فَإِنْ لَّمْ تَعْلَمُوْا آبَاءَهُمْ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّيْنِ وَمَوَالِيْكُمْ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيْمَا أَخْطَأْتُمْ بِه وَلٰكِنْ مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوْبُكُمْ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَحِيْمًاo

التفسیر المظھری: (274/5، ط: رشیدیہ)
ادعوھم لآباءھم یعنی انسبوھم الی ابائھم الذین خلقوا من نطفھم ولکن ماتعمدت قلوبکم لکن الجناح فیماتعمدت قلوبکم ففیہ الجناح عن سعد بن ابی وقاص وابی بکرۃ قالا قال رسول اللہ ﷺ من ادعی الی غیر ابیہ وھو یعلم فالجنۃ علیہ حرام۔

صحیح البخاری: (1001/2)
عن سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ قال سمعت النبی ﷺ یقول من ادعی الی غیر ابیہ وھو یعلم انہ ھو غیر ابیہ فالجنۃ علیہ حرام فذکرتہ الی بکرۃ فقال و انا سمعتہ اذنای و وعاہ قلبی من رسول اللہ ﷺعن ابی ھریرۃ عن النبی ﷺ قال :لَا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ أَبِيهِ فَهُوَ كُفْرٌ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1005 May 19, 2021
naam kay sath siddiqui farooqui y ausmani wagaira nisbati naam laganay ka hukum, Order to add belonging / affinity, alliance names like Siddiqui, Farooqi or Usmani etc. with the name

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.