عنوان: کیا دولہا سے تین مرتبہ ایجاب و قبول کرانا ضروری ہے؟(7538-No)

سوال: آج کل عام ہے کہ جب نکاح کا موقع ہوتا ہے، تو نکاح خواہ دولہا سے تین مرتبہ ایجاب و قبول کراتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا نکاح کے موقع پر دولہا سے تین مرتبہ ایجاب و قبول کرانا ضروری ہے؟

جواب: نکاح کے موقع پر دولہا سے تین مرتبہ ایجاب و قبول کرانا ضروری نہیں ہے، بلکہ ایک مرتبہ ایجاب و قبول کروانا کافی ہے، کیونکہ نکاح دو گواہوں کی موجودگی میں ایک مرتبہ ایجاب و قبول کرنے کا نام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار مع رد المحتار: (9/3، ط: دار الفکر)
(وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر۔۔الخ
قوله ( وينعقد ) قال في شرح الوقاية العقد ربط أجزاء التصرف أي الإيجاب والقبول شرعا لكن هنا أريد بالعقد الحاصل بالمصدر وهو الارتباط لكن النكاح الإيجاب والقبول مع ذلك الارتباط إنما قلنا هذا لأن الشرع يعتبر الإيجاب والقبول أركان عقد النكاح لا أمورا خارجية كالشرائط ۔

الفتاوی الھندیۃ: (267/1، ط: دار الفکر)
وأما ركنه فالإيجاب والقبول كذا في الكافي والإيجاب ما يتلفظ به أولا من أي جانب كان والقبول جوابه هكذا في العناية۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1025 May 19, 2021
kia dolha say teen martaba eijaab o qubool karana zaroori hai?, Is it necessary to accept three times from the groom?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Nikah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.