سوال:
ہمارے یہاں سے جب مہمان رخصت ہوتے ہیں تو عام طور پر "اللہ حافظ" یا "خدا حافظ" کہتے ہیں، "السلام علیکم" نہیں کہتے ہیں، مجھے یہ بتادیں کہ رخصت ہوتے وقت "السلام علیکم" کہنے کے بجائے "اللہ حافظ" یا "خدا حافظ" کہنا کیسا ہے؟
جواب: رخصت ہوتے وقت "اللہ حافظ" یا "خدا حافظ" کہنا اگرچہ جائز ہے، لیکن چونکہ رخصت ہوتے وقت بھی سلام کرنا سنت ہے، لہذا رخصت ہوتے وقت "اللہ حافظ" یا "خدا حافظ" کہنے کے بجائے "السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ" کہنا چاہیے، تاکہ سلام کی سنت پر عمل ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مسند احمد: (558/6، ط: دار الحدیث)
عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله -صلي الله عليه وسلم -: "إذا انتهى أحدكم إلى المجلس فليسلم، فإذا أراد أن يقوم فليسلم، فليس الأول بأحق من الآخر".
رد المحتار: (416/6، ط: دار الفکر)
"عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إذَا أَتَيْتُمْ الْمَجْلِسَ فَسَلِّمُوا عَلَى الْقَوْمِ، وَإِذَا رَجَعْتُمْ فَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ؛ فَإِنَّ التَّسْلِيمَ عِنْدَ الرُّجُوعِ أَفْضَلُ مِنْ التَّسْلِيمِ الْأَوَّلِ»".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی