عنوان: حضور ﷺ کی کتنی اولاد تھی؟(107723-No)

سوال: مجھے یہ بتادیں کہ حضور ﷺ کی کتنی اولاد تھی؟

جواب: سب سے معتبر اور مستند قول یہ ہے کہ حضور ﷺ کے تین بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں، یعنی اولاد کی تعداد کل سات تھی، تینوں بیٹوں اور چاروں بیٹیوں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

(1) حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ

(2) حضرت قاسم رضی اللہ تعالی عنہ

(3) حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ (انہیں طیب اور طاہر کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا)

(1) حضرت زینب رضی اللہ تعالی عنہا

(2) حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا

(3) حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالی عنہا

(4) حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی البدایۃ والنھایۃ:

وقال ابن جریج کان علیہ السلام ابن سبع وثلاثین سنۃ فولدت لہ القاسم وبہ کان یکنی والطیب والطاھر وزینب ورقیۃ وام کلثوم وفاطمۃ قلت وھی خدیجۃ ام اولادہ کلھم سوی ابراھیم فمن ماریۃ۔

(ج: 5، ص: 255)

وفی المنتظم:

قال ابن اسحاق فولدت (ای خدیجۃ ) لہ ولدہ کلھم الاابراھیم زینب ورقیۃ وام کلثوم وفاطمۃ والقاسم وبہ کان یکنی والطاھر والطیب وھلک ھؤلاء الذکور فی الجاھلیۃ ……وقال غیرہ الطیب والطاھر لقبان لعبد ﷲ۔

(ج: 2، ص: 86)

وفی السیرۃ النبویۃ لابی الفداء:

عن ابن عباس ؓ قال ولدت خدیجۃ لرسول ﷲ غلامین واربع نسوۃ القاسم وعبد ﷲ وفاطمۃ وام کلثوم وزینب ورقیۃ وقال الزبیر بن بکار عبد ﷲ ھوالطیب وھوالطاھر۔

(ج: 1، ص: 264)

کذا فی سیرۃ المصطفی مؤلفہ مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللّٰہ:

(ج: 3، ص: 210، ط: دار الناشر)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 223

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com