عنوان: بینزایل الکحل (benzyl alcohol) پر مشتمل بام استعمال کرنے کا شرعی حکم(7790-No)

سوال: مفتی صاحب! بام میں benzyl alcohol شامل ہو، تو کیا ایسے بام کو استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ بام میں استعمال ہونے والا بینزایل الکحل (benzyl alcohol) اگر اشربہ اربعہ محرمہ یعنی انگور یا کھجور کی شراب سے بنا ہوا ہو، تو وہ ناپاک اور حرام ہے، اس کا کسی قسم کا استعمال چاہے داخلی ہو یا خارجی، ناجائز ہے، یعنی اگر جسم کے کسی بھی حصے پر لگ جائے، تو وہ جگہ ناپاک ہوجائے گی، اور نشہ آور ہونے کی وجہ سے اس کا داخلی استعمال بھی ناجائز ہوگا۔
لیکن اگر وہ ان اشربہ اربعہ محرمہ کے علاوہ کسی اور پاک چیز سے، مثلاً : انگور اور کھجور کے علاوہ کسی اور پھل، پھول یا پیٹرول وغیرہ سے بنا ہوا ہو، تو وہ پاک ہے، اگرچہ حلال نہیں ہے، لہذا پاک ہونے کی بناء پر اس کا صرف خارجی استعمال جائز ہوگا، یعنی اگر جسم کے کسی بھی حصے پر لگ جائے، تو وہ جگہ ناپاک نہیں ہوگی، لیکن نشہ آور ہونے کی وجہ سے اس کا داخلی استعمال پھر بھی ناجائز ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تکملۃ فتح الملہم: (کتاب الأشربۃ، 408/3)
وأما غیر الاشربة الاربعة فلیست بنجسة عند الامام أبی حنیفۃ رحمہ اللہ تعالیٰ۔
و بھذا تبین حکم الکحول المسکرۃ (Alcohols) التی عمت بھا البلوی اليوم، فانها تستعمل في كثير من الأدوية والعطور والمركبات الاخري۔ فإنھا إن اتخذت من العنب أو التمر فلا سبیل إلی حلتھا أو طہارتھا.
وإن اتخذت من غیرھا فالأمر فیھا سہل علی مذہب أبي حنیفۃ، ولا يحرم استعمالها للتداوي أو لأغراض مباحة أخري مالم تبلغ حد الاسكار؛ لانها تستعمل مركبة مع المواد الاخري ولا يحكم بنجاستها أخذا بقول أبي حنيفة رحمه الله.
وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرھا لا تتخذ من العنب أو التمر ، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البیترول وغیرہ ، وحینئذ ھناک فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ عند عموم البلوٰی ، واللہ سبحانہ أعلم ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 953 Jun 10, 2021
benzyl alcohol par mushtamil baam istimaal karne ka shar'ee hukum, Shariah injunction to use balm containing benzyl alcohol

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.