عنوان: والد نے زندگی میں جن بیٹوں کو میراث کے نام سے کچھ حصہ دیا ہو، کیا ان کو والد کے انتقال کے بعد میراث میں سے بھی حصہ ملے گا؟(7796-No)

سوال: السلام علیکم، کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ والد صاحب نے اپنی حیات میں اپنا مال تقسیم کر دیا، ان کے آٹھ بیٹے ہیں، ہر بیٹے اور بیٹی کو حصہ دے دیا اور ایک حصہ اپنے لیے مختص کردیا، اپنے دو بیٹوں کو الگ کردیا اور ان کو ان کے حصے ہاتھ میں دے دیے۔
ابھی سوال یہ ہے والد کے فوت ہونے کے بعد کیا یہ دو الگ کیے ہوئے بیٹے والد کے اپنے لیے مختص کردہ حصے میں میراث کے حقدار ہوں گے؟
کیا والد کے اس ایک حصے کی میراث آٹھ بیٹوں پر تقسیم ہوگی یا چھ بیٹوں پر تقسیم ہوگی؟

جواب: زندگی میں اولاد کو کچھ دینا ہبہ (Gift) کہلاتا ہے، جبکہ میراث مرنے کے بعد جاری ہوتی ہے، شریعت کی طرف سے میراث کے حصے متعین ہوتے ہیں، اور اس میں رد و بدل نہیں کی جا سکتی، لہذا اگر زندگی میں اولاد کو کچھ جائیداد وغیرہ دے دی ہو، اور اس پر قبضہ بھی دے دیا ہو، تو اس کے دینے سے وہ میراث سے محروم نہیں ہوتا۔
پس صورتِ مسئولہ میں والد نے جن بیٹوں کو زندگی میں حصہ دیا ہے، اور قبضہ بھی دے دیا ہو، وہ والد کی طرف سے ہدیہ (Gift) شمار ہوگا، والد کے مرنے کے بعد والد کی میراث سے وہ بیٹے محروم نہیں ہونگے، بلکہ دوسرے شرعی ورثاء کی طرح ان بیٹوں کو بھی والد کی میراث میں سے حصہ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تکملۃ رد المحتار: (کتاب الدعوی، 505/6، ط: سعید)
الارث جبری لایسقط بالاسقاط.

البحر الرائق: (کتاب الفرائض، 346/9، ط: رشیدیہ)
وأما بيان الوقت الذي يجري فيه الإرث فنقول: هذا فصل اختلف المشايخ فيه، قال مشايخ العراق: الإرث يثبت في آخر جزء من أجزاء حياة المورث، وقال مشايخ بلخ: الإرث يثبت بعد موت المورث".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 654 Jun 11, 2021
walid nay zindagi mai jin betion ko meeras kay naam say kuch hissa dia ho,kia un ko waalid kay intiqal kay baad meeras mai saybhi hissa milayga?, The sons who have been given some share in the name of inheritance by the father during his life, will they also get a share of the inheritance after the death of the father?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.