عنوان: بیوی، پانچ بیٹے اور آٹھ بیٹیوں میں دو لاکھ کی تقسیم (7861-No)

سوال: ایک شخص نے وراثت میں دو لاکھ ترکہ چھوڑا ہے، اور ورثاء میں بیوی، پانچ بیٹے اور آٹھ بیٹیاں ہیں، براہ کرم ورثاء کے درمیان شرعی تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو ایک سو چوالیس (144) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو اٹھارہ (18)، پانچ بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14)، اور آٹھ بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے دو لاکھ (200000) روپوں میں سے بیوہ کو پچیس ہزار (25000)، ہر ایک بیٹے کو انیس ہزار چار سو چوالیس روپے اور چوالیس پیسے (19,444.44) اور ہر ایک بیٹی کو نو ہزار سات سو بائیس روپے اور بائیس پیسے (9722.22) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 11- 12)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ....الخ
فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 304 Jun 23, 2021
biwi paanch bete or aanth betion mai do lakh ki taqseem , Distribution of two lakhs among wife, five sons and eight daughters

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.