سوال:
کیا حضرت فاطمہ زہرا رضی اللہ عنھا شہید ہوئی تھیں یا ان کا انتقال ہوا تھا؟ مزید یہ بھی واضح فرمادیں کہ ان کا انتقال کس تاریخ اور عمر میں ہوا تھا؟
جواب: نبی کریم ﷺکے وصال کے چھ مہینے بعد حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بیمار ہوئیں اور چند روز بیمار رہنے کے بعد 3 رمضان المبارک 11 ہجری میں منگل کی شب ان کا انتقال ہوا۔ اس وقت ان کی عمر مبارک علماء کرام نے اٹھائیس یا انتیس برس ذکر کی ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی سن وفات اور ان کی عمر کے تعیین میں سیرت نگاروں نے متعدد اقوال لکھے ہیں، یہاں مشہور قول کے مطابق تاریخ انتقال اور مدت عمر درج کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
البدایۃ و النھایۃ: (244/8، ط: دار ھجر)
وقد توفيت فاطمة بعد رسول الله صلى الله عليه وسلم بستة أشهر على أشهر الأقوال، وهو الثابت عن عائشة في " الصحيح "
وفاء الوفاء: (91/3، ط: دار الکتب العلمیۃ)
وتوفيت فاطمة يوم الثلاثاء لثلاث خلت من شهر رمضان سنة إحدى عشرة، وكانت أشارت على زوجها أن يدفنها ليلا.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی