عنوان: دامن یا آستین سے منہ صاف کرنے سے بیماری کا آنا، حدیث کی تحقیق(8035-No)

سوال: سنا ہے کہ دامن یا آستین سے منہ یا ناک صاف کرنے سے بیماری اور بے برکتی آتی ہے، کیا یہ بات حدیث سے ثابت ہے؟

جواب: قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم : عشرون خصلة تورث الفقر : أولها القيام من الفراش للبول عرياناً ، وأكل الطعام جنباً ، وترك غسل اليدين عند الأكل ، وإهانة الكسرة من الخبز ، وإحراق قشر الثوم والبصل ، والقعود على أسكفّة البيت ، وكنس البيت بالليل وبالثوب ، وغسل الأعضاء في موضع الاستنجاء ، ومسح الأعضاء المغسولة بالذيل والكم ، ووضع القصاع والأواني غير مغسولة ، ووضع أواني الماء غير مغطاة الرؤوس ، وترك بيوت العنكبوت في المنزل ، والاستخفاف بالصلاة ، وتعجيل الخروج من المسجد ، والبكور إلى السوق ، وتأخير الرجوع عنه إلى العشي ، وشراء الخبز من الفقراء ، واللعن على الأولاد ، والكذب ، وخياطة الثوب على البدن ، وإطفاء السراج بالنفس ۔۔۔الخ
علامہ باقرمجلسی رافضی نے"بحار الأنوار"(باب ما یورث الفقر و الغناء:16/605، ط ، احیاءالکتب الاسلامیہ،ایران )میں فقر کے بہت سے اسباب ذکر کئے ہیں، جن میں "دامن اور آستین سے منہ صاف کرنے" کا بھی ذکر ہے ۔
یہ روایت حضرت علی رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ روافض کی اسانید کی صحت کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اس لئے اس روایت کی نسبت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نہیں کرنی چاہئیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی


Print Full Screen Views: 268 Jul 19, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Interpretation and research of Ahadees

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.