سوال:
کیا رمضان المبارک میں خواتین گھر میں نفلی اعتکاف میں بیٹھ سکتی ہیں؟
جواب: جس طرح مرد حضرات مسجد میں داخل ہوتے ہوئےنفلی اعتکاف کی نیت کر لیتے ہیں تو جب تک وہ مسجد میں رہتے ہیں ان کو اعتکاف کا ثواب ملتا ہے، اسی طرح جب تک خواتین اپنے گھر میں نماز کے لیے مقرر کردہ جگہ پر نفلی اعتکاف کی نیت سے رہیں گی ان کو اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (211/1، دارالفکر بیروت)
والمرأة تعتكف في مسجد بيتها إذا اعتكفت في مسجد بيتها فتلك البقعة في حقها كمسجد الجماعة في حق الرجل لا تخرج منه إلا لحاجة الإنسان كذا في شرح المبسوط للإمام السرخسي. ولو اعتكفت في مسجد الجماعة جاز ويكره هكذا في محيط السرخسي. والأول أفضل، ومسجد حيها أفضل لها من المسجد الأعظم، ولها أن تعتكف في غير موضع صلاتها من بيتها إذا اعتكفت فيه كذا في التبيين. ولو لم يكن في بيتها مسجد تجعل موضعا منه مسجدا فتعتكف فيه كذا في الزاهدي.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی