عنوان: لاوارث میت کی میراث کا حکم(8040-No)

سوال: ابھی قریبی زمانہ میں ہمارے علاقہ میں ایک شخص کا انتقال ہوا ہے، ہم نے شروع سے اس کو اکیلے ہی رہتے ہوئے دیکھا ہے، اس کے کسی رشتہ دار کا ہمیں معلوم نہیں ہے اور اس کی زندگی میں اس کے کسی رشتہ دار کو اس سے ملتے ہوئے دیکھا بھی نہیں ہے تو اب اس کے انتقال کے بعد اس کی جائیداد کس کے حوالے کرنا ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ کسی مرحوم شخص کے رشتہ داروں کی پوری تحقیق و تفتیش کے باوجود اگر کوئی وارث نہ مل سکے تو اگر مرحوم نے مرنے کے بعد کسی کے لیے ساری جائیداد کی وصیت کی ہو تو مرحوم کی ساری میراث اس شخص کو دے دی جائے گی، اور اگر کسی کے لیے وصیت نہ کی ہو تو پھر اس کی ساری جائیداد بیت المال میں جمع کروانا ہوگی، البتہ اگر فساد زمانہ کی وجہ سے یقین نہ ہو کہ حکومت اس مال کو صحیح مصرف پر خرچ کرے گی تو پھر اس کا مصرف فقراء ومساکین ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (762/6۔ 766، ط: دارالفکر)
"و المستحقون للتركة عشرة أصناف مرتبة كما أفاده بقوله: (فيبدأ بذوي الفروض) أي السهام المقدرة وهم اثنا عشر من النسب ثلاثة من الرجال وسبعة من النساء واثنان من التسبب وهما الزوجان (ثم بالعصبات) أل للجنس فيستوي فيه الواحد والجمع وجمعه للازدواج (النسبية) لأنها أقوى (ثم بالمعتق) ولو أنثى وهو العصبة السببية(ثم عصبته الذكور) لأنه ليس للنساء من الولاء إلا ما أعتقن (ثم الرد) على ذوي الفروض النسبية بقدر حقوقهم (ثم ذوي الأرحام ثم بعدهم مولى الموالاة) كما مر في كتاب الولاء وله الباقي بعد فرض أحد الزوجين ذكره السيد (ثم المقر له بنسب) على غيره (لم يثبت) فلو ثبت بأن صدقه المقر عليه أو أقر بمثل إقراره أو شهد رجل آخر ثبت نسبه حقيقة وزاحم الورثة وإن رجع المقر وكذا لو صدقه المقر له قبل رجوعه وتمامه في شروح السراجية سيما روح الشروح وقد لخصته فيما علقته عليها (ثم) بعدهم (الموصى له بما زاد على الثلث) ولو بالكل وإنما قدم عليه المقر له لأنه نوع قرابة بخلاف الموصى له (ثم) يوضع (في بيت المال) لا إرثًا بل فيئًا للمسلمين."

والله تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Print Full Screen Views: 172 Jul 19, 2021
la waris ki meras ka hukum, Order of legacy of deceased

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.