عنوان: بینک میں کیشیئر (Chashier ) کی نوکری کا حکم(8127-No)

سوال: السلام علیکم، سوال عرض ہے کہ بندہ کئی آسامیوں پر اپلائی کر چکا ہے اور ٹیسٹ میں کامیاب بھی ہو جاتا ہے، اس کے باوجود کسی طرف سے کوئی بلاوی نہیں آتا، مزید جگہ بھی اپلائی کیا ہوا ہے، سلیکشن کیلئے ادارہ پیسے مانگتا ہے، بندہ کے مالی حالات خراب ہیں، ہمشیرہ کی شادی بھی کرنی ہے اور بندہ کی اپنی بھی شادی کی عمر ہے اور مکان بھی بنوانا ہے، بندہ کو میزان اور فیصل بینک سے بطور Cashier جاب مل رہی ہے اور اس کے علاوہ دیگر بینکوں میں بھی مل رہی ہے، اس صورت میں علماء کی رائے سے آگاہ فرمادیں۔

جواب: واضح رہے کہ سودی بینک میں ایسی ملازمت کرنا جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے ہو، جیسے: مینیجر، کیشیئر وغیرہ، ایسی ملازمت اور اس کی تنخواہ لینا ناجائز اور حرام ہے، جبکہ وہ بینک جو غیر سودی ہیں اور مستند علماء کرام کی نگرانی میں شرعی اصولوں کے مطابق کام کررہے ہیں، (جیسے ہماری معلومات کی حد تک میزان بینک یا بینک اسلامی وغیرہ) ایسے بینک میں ملازمت اختیار کرنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرة، الایة: 278- 279)
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرِّبَا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَo فَإِنْ لَمْ تَفْعَلُوا فَأْذَنُوا بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ ۖ وَإِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوسُ أَمْوَالِكُمْ لَا تَظْلِمُونَ وَلَا تُظْلَمُونَo

صحیح مسلم: (رقم الحدیث: 1598)
عن جابر قال: لعن رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم اٰکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ، وقال: ہم سواء.

الھدایة: (238/3، ط: دار احیاء التراث العربی)
"ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح، وكذا سائر الملاهي"؛ لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد.

البحر الرائق: (23/8، ط: دار الکتاب الاسلامی)
قال - رحمه الله - (ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي) ؛ لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه

الموسوعة الفقھیة الکویتیة: (290/1، ط: دار السلاسل)
الإجارة على المنافع المحرمة كالزنى والنوح والغناء والملاهي محرمة وعقدها باطل لا يستحق به أجرة.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 940 Aug 05, 2021
bank mai cashier ki nookri ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Employee & Employment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.