سوال:
اے عورتوں کی جماعت! تم اپنے اوپر تسبیح ،تہلیل لازم کرلو، انگلیوں پر تسبیحات کو شمار کرو۔ اس حدیث کے بارے میں بتادیں۔
جواب: جی ہاں ! یہ حدیث ترمذی شریف ، سنن ابی داؤد اور مسند احمد میں موجود ہے اور درجے کے اعتبار سے حسن ہے ۔
عَنْ جَدَّتِهَا يُسَيْرَةَ وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، قَالَتْ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ ؛ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ، وَلَا تَغْفُلْنَ ؛ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ ".
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو مخاطب کرکے فرمایا: تم عورتیں اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی تسبیح یعنی سبحان اللہ،اور تہلیل یعنی لاالہ الااللہ اور تقدیس یعنی سبحان الملک القدوس کو لازم کرلو اور ان تسبیحات کو انگلیوں پر شمار کرو ، اس لئے کہ کل قیامت میں ان انگلیوں سے سوال ہوگا اور وہ گواہی دیں گی اور اس میں غفلت مت کرنا ایسا نہ ہو کہ تم غفلت کی وجہ سے اجر وثواب سے محروم ہوجاؤ۔
(سنن ترمذی ,حدیث نمبر:3583،سنن ابی داؤد ,حدیث نمبر:1501،مسند احمد, حدیث نمبر ؛27089)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 3583)
عَنْ جَدَّتِهَا يُسَيْرَةَ وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، قَالَتْ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ ؛ فَإِنَّهُنَّ مَسْئُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ، وَلَا تَغْفُلْنَ ؛ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ ".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی