عنوان: بیٹھ کر نماز پڑھانے والے کی امامت کا حکم(8250-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! میرے والد صاحب spinal کے مسئلے کی وجہ سے مسجد میں نماز باجماعت پڑھنے نہیں جا سکتے، گھر میں جماعت سے نماز پڑھنے کی کیا ترتیب ہو سکتی ہے، جبکہ گھر میں بیوی، بہو اور بچے ہیں اور یہ بھی کہ جماعت کرانے کے لیے قیام میں کھڑا ہونا ضروری ہے یا کرسی پر بیٹھ کر جماعت کرا سکتے ہیں؟

جواب: اگر آپ کے والد صاحب کرسی پر بیٹھ کر اشاروں سے رکوع اور سجدے کرتے ہیں تو انکا امام بننا درست نہیں ہے، لیکن اگر وہ باقاعدہ رکوع سجدہ کرتے ہوں، تو اس صورت میں انکا امام بننا درست ہے۔

جماعت سے نماز پڑھنے کی صورت میں امام آگے کھڑا ہو، اس کے پیچھے بچوں (لڑکوں بشرطیکہ ایک سے زائد ہوں) کی صف بنائی جائے اور دوسری صف خواتین کی بنائی جائے اور اگر بچہ ایک ہو، باقی سب خواتین اور لڑکیاں ہوں، تو وہ بچہ امام کے دائیں طرف کھڑا ہو اور باقی خواتین پچھلی صف میں کھڑی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (579/1- 588، ط: دار الفکر)
و لا قادر علی رکوع و سجود بعاجز عنھما، لبناء القوی علی الضعیف....و صح اقتداء.... قائم بقاعد یرکع و یسجد لانہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی آخر صلوٰتہ قاعدا وھم قیام و ابوبکر یبلغھم تکبیرہ۔

و فیه ایضاً: (566/1، ط: دار الفکر)
(ويقف الواحد) ولو صبياً، أما الواحدة فتتأخر (محاذياً) أي مساوياً (ليمين إمامه) على المذهب،

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1598 Aug 26, 2021
beth kar namaz parhanay wale ki imamat ka hukum

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.