عنوان: شوہر، چار بیٹے اور پانچ بیٹیوں میں پچاس لاکھ کی تقسیم(8270-No)

سوال: ایک عورت کا انتقال ہوا، ورثاء میں شوہر، چار لڑکے اور پانچ لڑکیاں ہیں، متروکہ مال پچاس لاکھ ہے۔
براہ کرم شریعت کے مطابق تقسیم فرمادیں۔

جواب: مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کو باون (52) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے شوہر کو تیرہ (13)، چار بیٹوں میں سے ہر بیٹے کو چھ (6) اور پانچ بیٹیوں میں سے ہر بیٹی کو تین (3) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کی رو سے پچاس لاکھ (5000000) روپے میں سے شوہر کو بارہ لاکھ پچاس ہزار (1250000)، ہر ایک بیٹے کو پانچ لاکھ چھہتر ہزار نو سو تیئس روپے اور آٹھ پیسے (576923.08) اور ہر ایک بیٹی کو دو لاکھ اٹھاسی ہزار چار سو اکسٹھ روپے اور چون پیسے (288461.54) پیسے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّکَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ ....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایۃ: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُنَّ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ فَإِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 289 Aug 30, 2021
shouhar chaar bete or panch betion mai pachaas lakh ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.