عنوان: حضور اکرم ﷺ اور حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے نکاح کا خطبہ ابو طالب نے پڑھا تھا(8294-No)

سوال: ۱) کیا آپ ﷺ اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا نکاح ابو طالب نے پڑھایا تھا؟ (۲) نیز کیا قرآن پاک کی یہ آیت "اِنَّكَ لَا تَهۡدِىۡ مَنۡ اَحۡبَبۡتَ وَلٰـكِنَّ اللّٰهَ يَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ‌ؕ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُهۡتَدِيۡنَ" ابو طالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی؟ ان دونوں چیزوں کو سامنے رکھتے ہوئے اہل سنت والجماعت کا ابو طالب کے ایمان کے متعلق کیا عقیدہ ہے؟

جواب: ۱) جی ہاں! حضور اکرم ﷺ اور ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے نکاح کا خطبہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے والد ابو طالب نے پڑھا تھا۔
۲) سوال میں مذکور آیت حضرت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے والد ابو طالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی، اہل سنت والجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی شدید خواہش کے باوجود ابوطالب نے اسلام قبول نہیں کیا تھا۔
امام نووی رحمہ اللہ اپنی صحیح مسلم کی شرح میں اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں: مفسرین کرام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ آیت کریمہ ابوطالب کے بارے میں نازل ہوئی تھی، زجاج وغیرہ نے مفسرین کا اجماع اسی طرح نقل کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

صحیح مسلم: (باب الدلیل علی صحۃ الاسلام، رقم الحدیث: 41، ط: دار الکتب العلمیۃ)
عن ابي هريرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمه: " قل: لا إله إلا الله، اشهد لك بها يوم القيامة "، قال: لولا ان تعيرني قريش، يقولون: إنما حمله على ذلك الجزع لاقررت بها عينك، فانزل الله إنك لا تهدي من احببت ولكن الله يهدي من يشاء (سورة القصص آية 56)

شرح صحیح مسلم للنووی: (215/1، ط: دار احیاء التراث العربی)
فقد أَجمع المفسرون علي انھا نزلت في ابي طالب، وكذا نقل إجماعھم علي ھذا الزجاج وغيره، وھي عامه فانه لا يھدي الا يضل الا الله تعاليٰ.

روض الانف: (154/2، ط: دار احیاء التراث العربی)
وذكر غير ابن إسحاق أن خويلدا كان إذ ذاك قد أهلك وأن الذي أنكح خديجة - رضي الله عنها - هو عمها عمرو بن أسد، قاله المبرد وطائفة معه وقال أيضا: إن أبا طالب هو الذي نهض مع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وهو الذي خطب خطبة النكاح۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1963 Sep 05, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Beliefs

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.