عنوان: کیا عقیقہ پیدائش کے پانچویں دن کرسکتے ہیں؟(108336-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا عقیقہ پا نچویں دن کر سکتے ہیں؟

جواب: بچے کی پیدائش کے ساتویں دن عقیقہ کرنا مستحب ہے، ساتویں دن سے پہلے چھٹے یا پانچویں دن عقیقہ کرنے سے عقیقہ کی سنت تو ادا ہوجائے گی، مگر اس کا وہ استحباب اور ثواب جو ساتویں دن عقیقہ کرنے میں ہے، وہ حاصل نہیں ہوگا۔


دلائل:

تنقيح الفتاوى الحامدية:(367/6،ط:دارالمعرفة)
"وَلَوْ قَدَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ قَبْلَ يَوْمِ السَّابِعِ أَوْ أَخَّرَهُ عَنْهُ جَازَ إلَّا أَنَّ يَوْمَ السَّابِعِ أَفْضَلُ"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاءالاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 221
kia aqeqa / aqiqa pedaish ke / kay paanchwe din karsakte hein / hea

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Qurbani & Aqeeqa

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2022.