عنوان: کیا بھانجے ماموں سے اپنی والدہ مرحومہ کی میراث کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟(8347-No)

سوال: مفتی صاحب ! عورت کے وفات کے بعد عورت کی اولاد عورت کے بھاٸیوں سے عورت کے وراثت کا مطالبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: واضح رہے کہ اگر مرحوم والد یا مرحومہ والدہ کی میراث میں سے بیٹی کو اس کا حصہ نہ دیا گیا ہو، اور اس دوران اس بیٹی کا انتقال ہوجائے، تو اب بیٹی کے ورثاء اس حصہ کے حق دار ہیں، اور وہ ورثاء اپنی والدہ کے بھائیوں (اپنے ماموں) سے اس حصہ کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (801/6، ط: دار الفکر)
فصل في المناسخة (مات بعض الورثة قبل القسمة للتركة صححت المسألة الأولى) وأعطيت سهام كل وارث (ثم الثانية) ۔۔۔۔الخ

المبسوط للسرخسی: (55/30، ط: دار المعرفۃ)
وإذا مات الرجل ولم تقسم تركته بين ورثته حتى مات بعض ورثته فالحال لا يخلو إما أن يكون ورثة الميت الثاني ورثة الميت الأول فقط أو يكون في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت الأول۔۔۔۔۔وأما إذا كان في ورثة الميت الثاني من لم يكن وارثا للميت فإنه تقسم تركة الميت الأول أولا لتبين نصيب الثاني، ثم تقسم تركة الميت الثاني بين ورثته۔۔۔الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1581 Sep 11, 2021
kia bhanje mamo se / say apni walida marhoma ki meras / meraas ka mutalba karsakte hea / he?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.