سوال:
مفتی صاحب ! ایک بندہ جوائنٹ فیملی میں رہتا ہے، کیا اس کے مرنے پر ملنے والی پینشن پر اس کے بھائی کا حق ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ پینشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے، لہذا پینشن کی رقم، ادارہ جس کے نام پر جاری کرے، وہی اس کا مالک ہوتا ہے، اس میں میراث جاری نہیں ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
بدائع الصنائع: (57/7، ط: دار الکتب العلمیہ)
لأن الإرث إنمّا یجري في المتروک من ملک أو حق للمورث علی ماقال علیہ الصلاۃ والسلام من ترک مالا أو حقا فہو لورثتہ۔
الدر المختار: (51/5، ط: دار الفکر، بیروت)
الملک مامن شانہ أن یتصرف فیہ بوصف الاختصاص۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی