سوال:
مفتی صاحب ! عقیقے کا گوشت کس طرح تقسیم کرنا چاہیے؟ براہ کرم رہنمائی فرمادیں۔
جواب: عقیقہ کے گوشت کی تقسیم میں بہتر طریقہ یہ ہے کہ گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر لیا جائے، جس میں سے ایک تہائی حصہ فقراء ومساکین میں تقسیم کردیں، ایک تہائی حصہ رشتہ داروں اور اقارب میں تقسیم کردیں اور ایک تہائی حصہ گھر والوں کے لیے رکھ لیں، ایسا کرنا مستحب ہے، اس کے خلاف کرنا بھی جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (کتاب الأضحیة، 328/6، ط: دار الفکر)
والأفضل أن یتصدق بالثلث ویتخذ الثلث ضیافة لأقربائہ وأصدقائہ ویدّخر الثلث ․․․ ولو حبس الکل لنفسہ جاز، لان القربۃ فی الاراقۃ والتصدق باللحم تطوع۔
فتاوی عثمانی: (133/4، ط: مکتبہ معارف القرآن، کراتشی)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی