عنوان: غسل کے بعد دوبارہ وہی کپڑے پہننا اور نجاست لگے کپڑوں کو پاک کرنے کا طریقہ(8381-No)

سوال: غسل فرض ہونے کے بعد اگر بغیر غسل کے کوئی دوسرا کپڑا پہنا جائے تو کیا وہ کپڑا بھی ناپاک ہو جاتا ہے اور ناپاک کپڑے کو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

جواب: اگر کپڑوں پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو جنابت کی حالت میں کپڑے پہننے سے کپڑےناپاک نہیں ہوتے ہیں، لہذا غسل کے بعد مذکورہ کپڑے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے طہارت پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔
اگر کپڑوں پر نجاست لگ جائے تو ان کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جس جگہ نجاست لگی ہو، اس جگہ کو تین مرتبہ اس طرح دھو لیا جائے کہ ہر مرتبہ پانی ڈالنے کے بعد اچھی طرح نچوڑ لیا جائے،  اس طرح تین مرتبہ کر لینے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (322/1)
حاصلہ کما فی البدائع ان المتنجس اما ان لا یتشرب فیہ اجزاء النجاسۃ اصلا… او یتشرب فیہ قلیلا… او یتشرب کثیرا ففی الاول طہارتہ بزوال عین النجاسۃ المرئیۃ او بالعدد علی ما مرو فی الثانی کذالک… واما فی الثالث، فان کان مما یمکن عصرہ کالثیاب فطہارتہ بالغسل والعصر الی زوال المرئیۃ وفی غیرھا بتثلیثھا وان کان ممالا ینعصر کالحصیر المتخذ من البردی ونحوہ ان علم أنہ لم یتشرب فیہ بل اصاب ظاھرہ یطھر بازالۃ العین او بالغسل ثلاثا بلا عصروان علم تشربہ… فعند محمد لا یطھر ابدا وعند ابی یوسف ینقع فی الماء ثلاثا ویجفف کل مرۃ والاول اقیس والثانی اوسع اھ وبہ یفتی درر۔

البحر الرائق: (413/1)
قولہ (وبتثلیث الجفاف فیما لا ینعصر) ای مالا ینعصر فطھارتہ غسلہ ثلاثا وتجفیفہ فی کل مرۃ لان للتجفیف اثرا فی استخراج النجاسۃ وھو ان یترکہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس۔

الفتاوی الھندیۃ: (42/1)
ان غسل ثلاثا فعصر فی کل مرۃ ثم تقاطرت منہ قطرۃ فأصابت شیأ ان عصرہ فی المرۃ الثالثۃ وبالغ فیہ بحیث لوعصرہ لایسیل منہ الماء فالثوب والید وما تقاطر طاھر والا فالکل نجس۔

الفقہ الاسلامی و ادلتہ: (335/1)
واما ان کان مما لایعصر کالحصیر والسجاد والخشب: فینقع فی الماء ثلاث مرات ویجفف فی کل مرۃ وھو قول ابی یوسف وھو الرأی الراجح وقال محمد لا یطھر ابداً۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 698 Sep 16, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Purity & Impurity

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.