سوال:
میں نے اپنی بچی کا نام "ہِبَہْ" رکھا ہے، براہ کرم اس کا معنی بتلادیں۔
جواب: "ہِبَہْ" (Hibah) کا معنی ہے عطیہ، بخشش، ہبہ کی ہوئی چیز، لہذا لڑکی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المعجم الوسيط: (1059/2، ط: دار الدعوة)
(الْهِبَة) الْعَطِيَّة الخالية من الأعواض والأغراض
القاموس الوحید: (ص1485، ادارہ اسلامیات لاہور)
اَلْھِبَةُ: بے غرض و بے عوض عطیہ، ہبہ کی ہوئی چیز، عطیہ، بخشش
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی