سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میں سعودیہ عرب کے ایک ہسپتال میں کام کرتا ہوں، ہسپتال میں جو پرنٹر ہے، کیا اس سے میں اپنے پرسنل اسائنمنٹ پرنٹ کروا سکتا ہوں؟
جواب: ہسپتال کے پرنٹر (printer) سے ذاتی نوعیت کا اسائنمنٹ یا کوئی اور ذاتی فائل پرنٹ کرنا یا کروانا ناجائز ہے، البتہ اگر ہسپتال کی مُختار اور مجاز اتھارٹی کی طرف سے اس کی اجازت پہلے سے موجود ہو، یا باقاعدہ اجازت لے لی جائے تو جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
السنن الكبرى للبيهقي: (رقم الحدیث: 11654، ط: مركز هجر للبحوث و الدراسات العربية و الإسلامية، القاهرة)
عن أبى حُرَّةَ الرَّقاشِىَّ، عن عَمِّه أن رسولَ اللَّهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: "لا يَحِلُّ مالُ امرئٍ مُسلِمٍ إلا بطيبِ نَفسٍ مِنه"۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی