سوال:
غسل خانے سے نکل کر ٹھنڈے پانی سے پاؤں دھونے سے سر میں درد نہیں ہوتا، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
جواب: مذکورہ روایت پر علامہ سیوطی نے الجامع الصغیر میں ضعف کا حکم لگایا ہے اور علامہ مناوی نے فیض القدیر (402/4, ط،دار المعرفۃ بیروت ) میں اس کی سند بحث کے بغیر نقل کی ہے۔
بعض علماء نے اس پر موضوع(من گھڑت ) کا حکم بھی لگایا ہے، لہذا اس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی