عنوان: کیا فجر کی قضا نماز ظہر سے پہلے ادا کرنا ضروری ہے؟(8577-No)

سوال: کیا ظہر کی سنت پڑھنے کے بعد فرض نماز سے پہلے فجر کی قضاء پڑھ سکتے ہیں یا پھر فجر کی قضاء ظہر کی نماز پڑھنے کے بعد پڑھیں گے؟ اصلاح فرمائیں۔

جواب: اگر آپ صاحبِ ترتیب ہیں (یعنی آپ کے ذمہ چھ یا اس سے زیادہ نمازیں بالغ ہونے کے بعد سے باقی نہ ہوں) تو آپ کے لیے فجر کی قضا نماز کو ظہر کی فرض نماز سے پہلے ہی ادا کرنا لازم ہے، اور اگر آپ کے ذمہ چھ یا اس سے زیادہ نمازیں بالغ ہونے کے بعد سے باقی ہوں، تو اس صورت میں آپ ظہر کے فرضوں سے پہلے بھی فجر کی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں، جبکہ جماعت کھڑی ہونے میں وقت باقی ہو، اور ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد بھی قضا نماز پڑھ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الفتاویٰ الھندیۃ: (122/1، ط: دار الفکر)
الترتيب بين الفائتة والوقتية وبين الفوائت مستحق، كذا في الكافي حتى لا يجوز أداء الوقتية قبل قضاء الفائتة، كذا في محيط السرخسي. وكذا بين الفروض والوتر، هكذا في شرح الوقاية.

و فیھا ایضا: (123/1، ط: دار الفکر)
ويسقط الترتيب عند كثرة الفوائت وهو الصحيح، هكذا في محيط السرخسي وحد الكثرة أن تصير الفوائت ستا بخروج وقت الصلاة السادسة وعن محمد - رحمه الله تعالى - أنه اعتبر دخول وقت السادسة، والأول هو الصحيح، كذا في الهداية.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1792 Oct 09, 2021
kia fajar ki qaza namaz zohor se / say pehle / pehley ada karna zarori he?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.