عنوان: "ماہتاب" اور 'حمیس" نام رکھنا(108588-No)

سوال: مفتی صاحب ! ماہتاب اور حمیس میں کونسا نام بچے کے لیے بہتر ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

جواب: "ماہتاب" فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "چاند" کے آتے ہیں۔
"حمیس" عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی شجاع اور بہادر کے آتے ہیں۔

معنی کے اعتبار سے ان دونوں میں سے کوئی بھی نام رکھا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الدلائل:

الرائد معجم لغوی عصری: (317)
الحمیس: جمع احماس ۔ ۱_ الشجاع_ ۲_ الشدید_ ۳_ التنور۔

فیروز اللغات (610)
ماہتاب۔ چاند، مونث چاندنی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
Print Full Screen Views: 105

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Characters & Morals

Copyright © AlIkhalsonline 2021. All right reserved.

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com