عنوان: احرام کی حالت میں پسینہ، اعضائے وضو اور پیشاب کے قطروں کو خشک کرنے کے لیے ٹشو پیپر (Tissue paper) استعمال کرنے کا حکم (8626-No)

سوال: کیا احرام کی حالت میں پسینے یا وضو کے بعد اعضاء خشک کرنے کے لیے یا استنجاء کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے خشک کرنے کے لیے ٹشو پیپر کا استعمال کرسکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ احرام کی حالت میں پسینہ، اعضائے وضو اور پیشاب کے قطرے کو خشک کرنے کے لیے ٹشو پیپر استعمال کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ وہ ٹشو پیپر خوشبودار نہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنية الناسک: (133، ط: المطبعة الخيرية الهند)
ولو غسل راسه او يده باشنان فيه الطيب، فان كان من راه سماه اشنانافعليه صدقة الا ان يغسل مرارا فدم وان سماه طيبا فدم.... ولو غسل راسه بالحرض والصابون لارواية فيه، وقالولاشيء فيه لانه ليس بطيب، ولا يقتل (فتح) وكذا لو غسل راسه بالسدر لا شيء عليه.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 22 Oct 20, 2021

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Hajj (Pilgrimage) & Umrah

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.