سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! المیزان انویسٹمنٹ مینیجمینٹ میں پیسے انویسٹ کرنا اور اس میں ملازمت کرنا کیسا ہے؟
جواب: ہماری معلومات کی حد تک المیزان انویسٹمنٹ مستند علمائے کرام کی زیرنگرانی شرعی اصولوں کے مطابق اپنے معاملات سر انجام دے رہا ہے، اس لئے ان کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کی گنجائش ہے۔ تاہم وقتاً فوقتاً معلومات لیتے رہنا چاہیے کہ اگر خدانخواستہ کبھی مستند علماء کی نگرانی اور شرعی اصولوں کی پاسداری نہ رہے تو اس سے آگاہ کیا جاسکے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی