عنوان: ملازمت کے اوقات کے دوران جمعہ کی نماز چھوٹ جائے تو اس صورت میں کیا کیا جائے؟(8759-No)

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میری نوکری ایئرپورٹ پر ایسی جگہ اور وقت پر ہوتی ہے، جہاں جمعہ کی نماز اکثر جماعت سے پڑھنا ممکن نہیں ہوپاتا اور مجھے اس بات کا شدید افسوس ہوتا ہے، اس صورت میں کیا کروں؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب: واضح رہے کہ بلا عذر جمعہ کی نماز چھوڑنا سخت گناہ ہے، احادیث مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں آئی ہیں، چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے:
’’ حضرت ابی الجعد ضمیری راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو آدمی محض سستی و کاہلی کی بنا پر تین جمعے چھوڑ دے گا، اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دے گا‘‘۔ (سنن الترمذی: رقم الحدیث: 500)
ایک اور روایت میں ہے :
’’ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو آدمی بغیر کسی عذر کے نماز جمعہ چھوڑ دیتا ہے، وہ ایسی کتاب میں منافق لکھا جاتا ہے جو نہ کبھی مٹائی جاتی ہے اور نہ تبدیل کی جاتی ہے‘‘. اور بعض روایات میں یہ ہے کہ ’’جو آدمی تین جمعے چھوڑ دے‘‘۔
(مشکوٰۃ المصابیح، رقم الحدیث:1379)
ذکر کردہ صورت میں آپ کو چاہیے کہ جمعہ کی ادائیگی کی ہر ممکن کوشش کریں، اگر کسی ایک جگہ جمعہ نکل جائے، تو دوسری مسجد میں جا کر جمعہ ادا کریں، اور اگر آپ کسی بھی جگہ جمعہ کی نماز نہ پاسکیں، تو آپ پر ظہر کی نماز ادا کرنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 500)
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ يَعْنِي الضَّمْرِيَّ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ فِيمَا زَعَمَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَهَاوُنًا بِهَا طَبَعَ اللَّهُ عَلَى قَلْبِهِ

مشکوٰۃ المصابیح: (رقم الحدیث: 1379)
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةُ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ كُتِبَ مُنَافِقًا فِي كِتَابٍ لَا يُمْحَى وَلَا يُبَدَّلُ» . وَفِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الشَّافِعِي۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1038 Nov 12, 2021
mulazmat ke / kay oqat ke / kay doran juma ki namaz chot jai to us sorat me / mein kia kiaa jai?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.