عنوان: عورت کی رحم دانی کی صفائی سے روزہ کا حکم(89-No)

سوال: محترم مفتی صاحب ! عورت کے رحم دانی کی صفائی کے دوران آلات عورت کے جسم کے اندر داخل کرنے سے روزہ برقرار رہے گا یا نہیں؟

جواب: عورت کے رحم بچہ دانی (Uterus)کی صفائی کے لیے لیڈی ڈاکٹر وغیرہ جو آلات (instruments)استعمال کرتی ہیں، چونکہ انہیں اندر داخل کرنے کے بعد نکال لیا جاتا ہے اور یہ چیز جوف میں پہنچ کر ہمیشہ کے لیے نہیں ٹہرتی، لہذا اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
انسانی جسم کے اندرونی معائنہ کے لیے جو مختلف آلات مثلاً: برانکو اسکوپ(Bronchoscope)
گیسٹرو اسکوپ Gastroscope
پیشاب کی نالی (Catherter)
معدہ میں غذا پہچانے والی نالی Rylestube
وغیرہ داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
یہ واضح رہے خالی ان خشک آلات کے جوف میں داخل کرنے سے مذکورہ اصول کی وجہ سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لیکن اگر ان آلات کے ساتھ کوئی دوا استعمال کی گئی، جیسا کہ عموماً ویز لین(Vaseline) یا چکناہٹ وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں تو ویزلین یا چکناہٹ کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا اگر یہ آلات خشک استعمال کیے گئے، لیکن ایک مرتبہ داخل کرنے کے بعد دوبارہ داخل کئے تب بهی روزہ ٹوٹ جائے گا، کیونکہ اندر کی تری ان آلات پر لگ گئی، جو دوبارہ اندر داخل کرنے سے جوف میں پہنچ گئی، اس وجہ سے اس صورت میں بهی روزہ ٹوٹ جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (204/1، ط: دار الفکر)
وإذا أقطر في إحليله لا يفسد صومه عند أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - كذا في المحيط. سواء أقطر فيه الماء أو الدهن، وهذا الاختلاف فيما إذا وصل المثانة، وأما إذا لم يصل بأن كان في قصبة الذكر بعد لا يفطر بالإجماع كذا في التبيين. وفي الإقطار في أقبال النساء يفسد بلا خلاف، وهو الصحيح هكذا في الظهيرية۔۔۔۔۔ولو أدخل أصبعه في استه أو المرأة في فرجها لا يفسد، وهو المختار إلا إذا كانت مبتلة بالماء أو الدهن فحينئذ يفسد لوصول الماء أو الدهن هكذا في الظهيرية. هذا إذا كان ذاكرا للصوم، وهذا تنبيه حسن يجب أن يحفظ؛ لأن الصوم إنما يفسد في جميع الفصول إذا كان ذاكرا للصوم، وإلا فلا، هكذا في الزاهدي.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1073 Dec 24, 2018
aurat ki rehemdaani ki safayi se rozay ka hukm , ruling for cleaning a woman's womb/uterus in a fast

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Medical Treatment

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.