عنوان: بیوی، والدہ، دو بیٹوں اور پانچ بیٹیوں کے درمیان 4,43,531 روپے کی تقسیم (8948-No)

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوا ہے، وارثوں میں ایک بیوی، والدہ، دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں، کل ترکہ کی مالیت 443531 روپے ہے۔
براہ کرم تفصیل سے رہنمائی فرمائیں کہ اس رقم میں سے کس کو کتنی رقم ملے گی؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو دو سو سولہ (216) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو ستائیس (27)، والدہ کو چھتیس (36)، دو بیٹوں میں سے ہر ایک کو چونتیس (34) اور پانچ بیٹیوں میں سے ہر ایک کو سترہ (17) حصے ملیں گے۔
اس تقسیم کے اعتبار سے چار لاکھ ترالیس ہزار پانچ سو اکتیس (4,43,531) روپوں میں سے بیوہ کو پچپن ہزار چار سو اکتالیس روپے اور سینتیس پیسے (55441.37)، والدہ کو تہتر ہزار نو سو اکیس روپے اور تراسی پیسے (73921.83)، ہر ایک بیٹے کو انہتر ہزار آٹھ سو پندرہ روپے اور صفر چھ پیسے (69815.06)، اور ہر ایک بیٹی کو چونتیس ہزار نو سو سات روپے اور ترپن پیسے (34907.53) ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الآیۃ: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَد....الخ

و قولہ تعالی: (النساء، الآیۃ: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 337 Dec 20, 2021
biwi / zoja / wife,walida / maa / mother,doo / two / 2 beton / son's or panch / 5 / five betiyon / daughters ke / kay darmiyan char lakh tiryalis hazar panch so ikattis / 4,43,531 rope / rupe ki taqseem

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.