سوال:
السلام علیکم، محترم مفتی صاحب ! اللہ کا راستہ کسے کہتے ہیں؟
کیا حج پر جانا یا جہاد میں جانا یا تبلیغ میں جانا بھی اللہ کے راستے میں جانا ہے؟
اللہ کے راستے کے فضائل کن لوگوں پر صادر ہوتے ہیں؟
جواب: دینِ اسلام کی سربلندی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے دین کے کسی بھی شعبہ میں کی جانے والی محنت و مشقت "اللہ کے راستہ کی محنت" کہلاتی ہے، لہذا دین کے تمام شعبوں میں کام کرنے والے افراد "فی سبیل اللہ" کے مصداق ہیں، جہاد، حج، تعلیم اور تبلیغِ دین، سب "فی سبیل اللہ" کے مصداق میں شامل ہیں، البتہ عام طور پر جب "فی سبیل اللہ" مطلقاً بولا جاتا ہے، تو اس سے جہاد فی سبیل اللہ مراد ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
مرقاة المفاتيح: (2491/6، ط: دار الفكر)
"لغدوة، أو روحة في سبيل الله" أي: الجهاد، أو الحج، أو العلم، أو غيرهما من طرق الطاعة والعبادة۔
فتح الباري: (29/6، ط: دار المعرفة، بيروت)
المراد في سبيل الله جميع طاعاته اه و هو كما قال إلا أن المتبادر عند الإطلاق من لفظ سبيل الله الجهاد.
کذا فی فتاویٰ بنوری تاؤن: رقم الفتوی: 143909200040
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی