عنوان: بیوی، والدہ، چار بیٹے، ایک بیٹی اور بہن بھائی میں چودہ لاکھ (1400000) روپوں کی تقسیم میراث(9195-No)

سوال: ایک شخص کا انتقال ہوگیا، اس نے وراثت میں 14 لاکھ روپے چھوڑے ہیں، ورثاء میں والدہ، ایک بیوی، چار بیٹے، ایک بیٹی اور بہن بھائی ہیں، یہ رقم ان ورثاء میں کس طرح تقسیم ہوگی، ہر ایک کو شرعی طور پر کتنا کتنا حصہ ملے گا؟

جواب: مرحوم کی تجہیز و تکفین کے جائز اور متوسط اخراجات، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی غیر وارث کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو دو سو سولہ (216) حصوں میں تقسیم کیا جائے، جس میں سے بیوہ کو ستائیس (27)، والدہ کو چھتیس (36)، چار بیٹوں میں سے ہر ایک کو چونتیس (34)، اور بیٹی کو سترہ (17) حصے ملیں گے، جبکہ مرحوم کے بیٹے اور بیٹی کے موجود ہوتے ہوئے مرحوم کے بہن کو بھائی کو کچھ نہیں ملے گا۔
اس تقسیم کی رو سے چودہ لاکھ (1400000) روپوں میں سے بیوہ کو ایک لاکھ پچہتر ہزار (175000) روپے، والدہ کو دو لاکھ تینتیس ہزار تین سو چونتیس (233334) روپے، ہر ایک بیٹے کو دو لاکھ بیس ہزار تین سو اکہتر (220371)روپے اور بیٹی کو ایک لاکھ دس ہزار ایک سو چھیاسی (110186) روپے ملیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (النساء، الایۃ: 11)
يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ فَإِن كُنَّ نِسَاء فَوْقَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُنَّ ثُلُثَا مَا تَرَكَ وَإِن كَانَتْ وَاحِدَةً فَلَهَا النِّصْفُ وَلأَبَوَيْهِ لِكُلِّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا السُّدُسُ مِمَّا تَرَكَ إِن كَانَ لَهُ وَلَد....الخ

و قوله تعالیٰ: (النساء، الایۃ: 12)
وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ....الخ

الدر المختار مع رد المحتار: (774/6، ط: دار الفکر)
ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف: جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده (ويقدم الأقرب فالأقرب منهم) بهذا الترتيب فيقدم جزء الميت (كالابن ثم ابنه وإن سفل".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 398 Jan 22, 2022
biwi / zoja, walida / maa,char / four bete / son's,aik / one beti / daughter or behen bhai me / mein choda lakh / 1400000 ropo / raqam / amount ki taqseem e meraas

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Inheritance & Will Foster

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.