سوال:
میں اپنے بیٹے کا نام علی اکبر رکھنا چاہتا ہوں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب: "عَلِی" حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا نام ہے اور "اَکْبَرْ" کے معنی ہیں "بڑا"، بچے کا نام "عَلِی اَکْبَرْ" رکھنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
المنجد: (ص: 857، ط: دار الاشاعت)
الاَکْبَر: اسم تفضیل… بمعنی کبیر،
اکابر القوم: قوم کے شریف لوگ۔
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی