عنوان: مصحف یا مصحفی نام رکھنا (9226-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! کیا بچے کا مصحف یا مصحفی نام رکھنا درست ہے؟ اگر درست ہے تو دوسرے جز کے طور پر ساتھ کیا ملایا جائے؟ جزاک اللہ

جواب: مصحَف (حا کے زبر کے ساتھ )کا معنی ہے:’’لکھے ہوئے اوراق کا مجموعہ‘‘
زیادہ تر اس کا استعمال قرآن کریم کے لیے ہوتا ہے، اسی اعتبار سے مصحفی کا معنی ہو گا ’’مصحف سے نسبت رکھنے والا‘‘ یہ صفت ہے اور بطور نام کے استعمال نہیں ہوتا ہے، اور اگر مصحَّف (حا کی تشدید اور زبر کے ساتھ) ہو، تو اس کا معنی’’اصل سے تبدیل شدہ‘‘ ہوتا ہے۔
لہذا ’’مصحف ‘‘ یا ’’مصحفی ‘‘ نام رکھنے کے بجائے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام، یا کوئی بھی بامعنی اچھا نام رکھنا چاہیے۔
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
قیامت کے دن تم کو تمہارے اور تمہارے باپ کے ناموں سے پکارا جائے گا، لہذا تم اپنے اچھے نام رکھو۔
(سنن ابی داود، حدیث نمبر : 4948)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داود: (باب فی تغییر الاسماء، رقم الحدیث: 4948، ط: دار الرسالة العالمیة)
عن ابی الدرداء رضي اللّه عنه قال‏:‏ قال رسول اللّه صلى اللّه عليه وسلم‏:‏ ‏"‏إنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ القِيامَةِ بأسْمائكُمْ وأسماءِ آبائِكُمْ فأحْسِنُوا أسْماءَكُمْ‏.

فتح المنعم شرح صحيح مسلم: (437/8، ط: دار الشروق)
ويؤخذ منه استحباب الأسماء الحسنة عند التسمية، وقد ورد الأمر بتحسين الأسماء، فيما أخرجه أبو داود وصححه ابن حبان، من حديث أبي الدرداء، رفعه "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم" ورجاله ثقات، إلا أن في سنده انقطاعاً.قال الطبري: لا تنبغي التسمية باسم قبيح المعنى، ولا باسم نقيض التزكية له، ولا باسم معناه السب، ولو كانت الأسماء -إنما هي أعلام للأشخاص- لا يقصد بها حقيقة الصفة، لكن وجه الكراهة أن يسمع سامع بالاسم، فيظن أنه صفة للمسمى، وعدم الانبغاء على الاستحسان، فقد أجاز المسلمون أن يسمى الرجل القبيح باسم "حسن" ويسمى الرجل الفاسد باسم "صالح".

لسان العرب: (187/9، ط: دار صادر)
والمصحف والمصحف: الجامع للصحف المكتوبة بين الدفتين كأنه أصحف، والكسر والفتح فيه لغة۔۔۔والمُصَحِّف والصَّحَفِيُّ: الَّذِي يَرْوي الخَطَأَ عَنْ قِرَاءَةِ الصُّحُفِ بأَشْباه الحروفِ.

قاموس الوحید: (ص: 912، ط: دار الاشاعت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 634 Jan 26, 2022
mshaf ya mashafi nam / naam rakhna

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.