عنوان: لڑکی کا نام "مُصْفِح" یا "مُصَفِّح" رکھنا (9268-No)

سوال: مفتی صاحب ! کیا "مصفحٰی" بچی کا نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب: "مُصْفِح" (میم پر پیش، صاد پر جزم اور فاء کے کسرہ کے ساتھ) اور "مُصَفِّح" (میم پر پیش، صاد پر زبر اور فاء پر تشدید اور کسرہ کے ساتھ)عربی زبان کا لفظ ہے، جو "صفح" سے مشتق ہے، جس کا معنی ہے، روگردانی کرنا، محروم لوٹانا، اور لمبا چوڑا کرنا۔
لڑکیوں کے لئے مذکورہ بالا نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ اس نام کے بجائے بچی کا نام ازواجِ مطہرات، صحابیات رضوان اللہ علیہن میں سے کسی کے نام پر، یا کوئی بھی اچھے معنیٰ والا نام رکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4955، ط: دار ابن حزم)
عن أبي الدرداء قال: قال: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تُدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم فأحسنوا أسمائکم․

مصباح اللغات: (ص: 441، ط: خزینة علم و ادب، لاہور)
1.صَفَحَ : روگردانی کرنا۔
2.اَصْفَحَ السائل: محروم واپس کرنا۔
3صَفَّحَ الشیئ: لمبا چوڑا کرنا۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 466 Feb 07, 2022
larki / baby ka naam " musfeh' ya "musafeh"

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.